13پولیس آفسران کی تعیناتی ان اضلاع میں ہوگی جہاں گریڈ 18کے آفسران موجود نہیں ، آئی جی بلوچستان


نصیرآباد(قدرت روزنامہ)کوئٹہ پریس کلب میں انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان معظم جا ہ انصاری نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کا خاتمہ اس وقت ممکن ہے جب عوام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں امن کے بغیر ترقی کا خواب پورا نہیں ہوسکتا بلوچستان میں پولیس آفسروں کی کمی ہے وزیر اعظم کی جانب سے 13پولیس آفسران کو صوبے کے مختلف اضلاع میں تعینات کریں گے جہاں گریڈ17کے آفسران کے پاس عارضی چارج ہے میرا تعلق کوئٹہ سے ہے میں کوئٹہ کے لوگوں کے مزاج کو بہتر طور پر جانتا ہوں صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے آئی جی پولیس نے کہا کہ کوئٹہ پریس کلب سے پرانا رشتہ ہے کوئٹہ پریس کلب ایک مثبت اور گہری سوچ رکھنے والے صحافیوں کا گھر ہے ہم سب کا مقصد معاشرے میں بہتری لانا ہے کوئٹہ کے صحافیوں کی بات میں وزن ہے انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل زیادہ تر سوشل مڈیا اور الیکٹرانک میڈیا کی طرف آگئے ہیں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کوشش ہے کہ ہم امن کی طرف جائیں میرا تعلق کوئٹہ سے میں کوئٹہ کے شہریوں کے مسائل بہتر طور پر جانتا ہوں مجھے بلوچستان کے لوگوں کے مزاج کا پتا ہے انہوں نے کہا کہ محنت کرنے پر اللہ کامیابی ضرور دیتا ہے 26اگست کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں آئی جی پولیس کا کہنا تھا کہ 26اگست کے واقعات کا سب کوا ندازہ ہے قانون کی پاسداری کا قائل ہوں انہوں نے کہا کہ امن کے بغیر ترقی کا خواب پورا نہیں ہوسکتا بلوچستان میں پولیس آفسران کی شدید کمی ہے اس حوالے سے میں نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے بھی بات کی ہے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ 47ہزار پولیس نفری ہے اس حساب سے آفسران کی تعداد بہت کم ہے ابھی 13پولیس آفسران کا نوٹیفیکیشن ہوا ہے توقع ہے کہ وہ ایک مہینے کے اندر چارج سنبھالیں گے ان پولیس آفسران کو صوبے کے ان اضلاع میں تعینات کریں گے جہاں ہمارے پاس گریڈ 18کے آفسران موجود نہیں وہاں عارضی بنیادوں پر پولیس آفسران اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں ایک اور سوال کے جواب میں آئی جی پولیس کا کہنا تھا کہ باہر سے آنے والے آفسران کو بھی وہی تنخواہ اور مراعات ملیں گے جو یہاں کے مقامی آفسران کو مل رہی ہے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ سی ٹی ڈی کو مزید فعال بنا رہے ہیں تاکہ دہشتگردی کے خاتمے میں مدد مل سکیں انہوں نے کہا کہ کوئٹہ پریس کلب سے میرا پرانا رشتہ ہے امید ہے کہ وہ ہمارے ساتھ بھر پور تعاون کریں گے تاکہ بلوچستان کو امن کا گہوارہ بنا سکیں