آئینی ترمیم کے صرف ذاتی مقاصد ہیں ملک کے لئے کچھ نہیں ہو رہا، فواد چوہدری
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سیاسی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آئینی ترامیم کے صرف ذاتی مقاصد ہیں ملک کے لیے کچھ نہیں ہو رہا ہے۔
الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آئینی ترمیم کسی نے پڑھی ہی نہیں۔ آئینی ترمیم کے صرف ذاتی مقاصد ہیں ملک کے لیے کچھ نہیں ہو رہا ہے۔ملک میں جمہوریت کا تماشا بن کر رہ گیا ہے جبکہ 18 سیٹوں والا ملک کا وزیراعظم بن گیا ہے۔ پورا پاکستان اس وقت وکلاء کے پیچھے کھڑا ہے۔ سینئیر ترین جج چیف جسٹس آف پاکستان ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ آج الیکشن کمیشن میں عمران خان کا اور میرا کیس تھا۔ بانی پی ٹی کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش نہیں کیا گیا۔ بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل سے باہر نکالتے وقت حکومت کا بی پی لو ہو جاتا ہے۔اگرعمران خان جیل سے باہر آئے تو سڑکوں پر لوگوں کا جم غفیر ہوگا۔ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ملک میں مختلف قسم کے پراپیگنڈے کئے جا رہے ہیں۔ گرفتاریوں سے اور پکڑ دھکڑ سے ملک نہیں چلتے اس طرح کے عوامل سے ملک میں تقسیم پیدا ہوتی ہے۔