پی ٹی آئی کو لاہور جلسے کی اجازت دینے اور جگہ تبدیل کیے جانے کا امکان


لاہور(قدرت روزنامہ) ضلعی حکومت کی طرف سے مینار پاکستان جلسے کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، پنجاب حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت دیے جانے اور اس کی جگہ تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کے اجلاس میں جلسے کی جگہ تبدیل کرنے کا جائزہ لیا گیا۔ جلسے کی جگہ کا چناؤ سگیاں، شاہ پور کانجراں کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ضلعی حکام نے جگہوں کے تعین کے لیے پولیس رپورٹ کی روشنی میں جائزہ لیا، ڈپٹی کمشنر کی طرف سے این او سی جاری کرنے کا فیصلہ کچھ دیر میں کیے جانے کا امکان ہے۔