گوادر میں کارروائیاں،متعدد ملزمان گرفتار ،چوری شدہ سامان برآمد


گوادر(قدرت روزنامہ)ڈپولیس کی جانب سے مختلف کارروائیوں میں متعدد ملزمان کو گرفتار کیا اور چوری شدہ سامان برآمد کیا۔ پولیس تھانہ سٹی پسنی نے مقدمہ فرد نمبر 66/2024 بجرم 457/380 ت پ میں کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ملزم فاروق ولد محمد عمر (سکنہ وارڈ 5، پسنی) کو گرفتار کیا۔ ملزم کے قبضے سے دو چوری شدہ موبائل فون برآمد کر لیے گئے۔ ملزم کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹیگیشن افسر کے حوالے کر دیا گیا۔تربت پولیس نے بھی ایک کامیاب آپریشن میں ملزم طارق ولد فیض محمد (سکنہ کلگ، تربت) کو گرفتار کیا۔ ملزم کے خلاف تھانہ سٹی تربت میں مقدمہ فرد نمبر 161/2024 بجرم 34، 394 ت پ درج کیا گیا ہے اور اس سے مزید تفتیش جاری ہے۔ ضلع پنجگور میں پولیس نے تسپ اور سریکوران کے علاقوں میں دو اہم کاروائیاں کیں۔ پہلے آپریشن میں ملزم عبدالرحمن ولد نواز علی (سکنہ بونستان، پنجگور) کو گرفتار کیا گیا، جس کے قبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔ دوسرے آپریشن میں منشیات فروش ملزم الطاف حسین ولد محمد وارث (سکنہ تسپ، حال وشاپ سریکوران) کو گرفتار کیا گیا۔ ان کے خلاف مقدمات فرد نمبر 38/2024 بجرم 34، 392 ت پ اور فرد نمبر 65/2024 بجرم 9(1)BCNSA/3 درج کیے گئے ہیں۔مکران پولیس کی ان کامیاب کاروائیوں نے علاقے میں امن و امان کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا ہے، اور عوام کو یقین دلایا گیا ہے کہ قانون کی بالادستی کے لیے ایسی کاروائیاں جاری رہیں گی۔