پنجاب حکومت کی جانب سے فراہم کردہ مفت وائی فائی پوائنٹس میں اضافہ


لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب میں حکومت کی جانب سے مفت وائی فائی پوائنٹس میں اضافہ کردیا گیا۔
ترجمان سیف سیٹیز کے مطابق پنجاب میں حکومت کی جانب سے فراہم کردہ مفت وائی فائی سروس کا دائرہ کار مسلسل بڑھ رہا ہے۔ لاہور، قصور، ننکانہ صاحب اور شیخوپورہ میں 230 سے زائد مقامات پر مفت وائی فائی سروس کی فراہم کی جا رہی ہے۔سیف سٹی لاہور میں 200,قصور 10,شیخوپورہ 15 اور ننکانہ صاحب میں 5 پوائنٹس پر مفت وائی فائی سروس موجود ہے۔تین ماہ میں 7.7 ملین صارفین نے 111 ٹی بی ڈیٹا استعمال کیا اور اوسط دستیابی98.7 رہی۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ فری انٹرنیٹ سہولت سے تعلیم،کاروبار اور سماجی رابطوں میں مدد مل رہی ہے۔پنجاب کو ڈیجیٹل صوبہ بنا رہے ہیں ۔ مفت وائی فائی سروس اس سمت میں ایک اہم قدم ہے۔ شہری مفت وائی فائی سروس سے استفادہ کر کے اپنی روزمرہ کی زندگی کو آسان بنا رہے ہیں۔