رپورٹ کے مطابق2018 سے 2022 تک ایک ارب 90 کروڑ روپے کی زکوٰۃ مستحقین میں تقسیم نہیں کی گئی . آڈٹ جنرل کی رپورٹ کے مطابق 206 ریٹائرڈ اور حاضر سروس ملازمین کو 60 لاکھ روپے کی زکوٰۃ دی گئی، زکوٰۃ لینے والوں میں گریڈ 16 ، 17 اور 14 کے افسران شامل تھے . رپورٹ کے مطابق 2021-22 میں ایک کروڑ 16 لاکھ سے زائد رقم 1382 مستحقین کو دیے گئے،2014 سے 2022 کے دوران زکوٰۃ فنڈ کے 20 کروڑ روپے بینکوں ہی میں پڑے رہ گئے . بلوچستان اسمبلی نے آڈٹ رپورٹ پبلک اکاونٹس کمیٹی کے سپرد کر دی ہے . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے محکمہ زکوٰۃ میں بےقاعدگیوں کا انکشاف، آڈیٹرجنرل پاکستان کی آڈٹ رپورٹ سامنے آگئی .
محکمہ زکوٰۃ بلوچستان میں بےقاعدگیوں کا انکشاف، آڈیٹرجنرل پاکستان کی آڈٹ رپورٹ کیا گیا ہے .
متعلقہ خبریں