ژوب میں دہشتگردوں کا حملہ، ایک سیکیورٹی اہلکار شہید، 3 زخمی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع ژوب کی تحصیل ژوب میں اینٹی ٹیررازم فورس (اے ٹی ایف) کی گاڑی پر دہشتگردوں کے حملے میں ایک اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے ہیں۔
پولیس کے مطابق ژوب کے علاقے اینٹی ٹیرازم فورس کی گاڑی ژوب سے شیرانی جارہی تھی کہ ڈی آئی خان وڈ کے مقام پر دہشتگردوں نے اس پر فائرنگ کردی۔
دہشتگردوں کی فائرنگ سے اے ٹی ایف کا ایک اہلکار شہید ہوگیا، جبکہ حملے میں 3 اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس کے مطابق زخمی اہلکاروں کو سی ایم ایچ ژوب منتقل کردیا گیا ہے۔