کیا سلمان خان ایکشن فلم ‘سنگھم اگین’ میں چلبُل پانڈے کا کردار کریں گے؟


ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کی اجے دیوگن کی فلم ‘سنگھم اگین’ میں ان کے مشہور کردار چلبُل پانڈے کے دوبارہ آنے کی افواہیں پھیل رہی تھیں لیکن تازہ ترین رپورٹس نے ان افواہوں کو جھوٹا قرار دیا ہے۔
بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق، سلمان خان نے اس فلم میں کسی بھی کیمیو کے لیے شوٹنگ نہیں کی ہے اور نہ ہی کسی پروڈکشن ہاؤس نے اس حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان کیا ہے۔
اگرچہ سلمان خان ‘سنگھم اگین’ کا حصہ نہیں ہوں گے لیکن وہ ورون دھون کی آنے والی فلم ‘بیبی جان’ میں ایک خاص کیمیو کرتے نظر آئیں گے، جو اس کرسمس پر ریلیز ہوگی۔
‘سنگھم اگین’ دیوالی پر ریلیز ہوگی جس میں کرینہ کپور، دیپیکا پادوکون، رنویر سنگھ، اکشے کمار، ارجن کپور، جیکی شیروف اور ٹائیگر شیروف شامل ہیں جبکہ سلمان خان کی آنے والی ایکشن فلم ‘سکندر’ بھی اگلے سال عید پر ریلیز کی جائے گی۔