21 سال بعد پتا چلا، گالیاں دینے والے اداکار ٹھیک رہتے ہیں، محسن عباس حیدر


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اداکار اور ٹی وی میزبان محسن عباس حیدر نے کہا کہ 21سال تک تمیز سے کام کرنے کے بعد اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ گالیاں دینے والے اداکار ٹھیک رہتے ہیں۔
اداکار و میزبان محسن عباس نے فیس بک پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ 21 سال تمیز اور پوری جاں فشانی سے کام کرنے کے بعد وہ اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ گالیاں دینے والے اداکار ٹھیک رہتے ہیں۔
فیس بک پر پوسٹ کرنے کے بعد صارفین نے ان کو خوب مشورے بھی دیے کہ پروڈیوسرز کو گالیاں مت دینا باقی سب ٹھیک ہے۔ اداکار سہیل سمیر نے کہا لکھا کہ بات تو سچ ہے مگر بات ہے رسوائی کی۔
اسی طرح ایک اور خاتون صارف نے لکھا کہ اگر آپ نہیں دیں گے تو آپ کو دے دی جائے گی۔
ماڈل و اداکار عدنان حسین نے لکھا کہ میرے ساتھ بھی اس قسم کا واقعہ پیش آچکا ہے، مجھے خاموش رہنے پر پروگرام سے نکال دیا گیا تھا، جبکہ گالی دینے والا شخص پروگرام میں ہی رہا۔
خیال رہے حال ہی میں محسن عباس نے ایک نجی شو میں مہمان کے طور پر شرکت کی تھی جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کو اپنی والدہ سے بے حد پیار تھا۔ ان کی وفات کے بعد سب سے زیادہ کمی ان کی ہی محسوس کرتا ہوں۔ اگر آج ان کے پاس والدہ ہوتیں تو انہیں باقی کسی رشتے کی ضرورت نہ رہتی۔