ملک کے بیشتر علاقوں میں آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آج خیبر پختونخوا، شمال مشرقی اور وسطی پنجاب، خطہ پوٹھو ہار، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران بالائی پنجاب، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری بھی متوقع ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب اور بالائی خیبر پختونخوا میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔
گزشتہ روز کہاں کتنی بارش ہوئی؟
سب سے زیادہ بارش پنجاب میں راولپنڈی ( کچہری 127، چکلالہ 110، شمس آباد 84)، اسلام آباد میں بوکڑہ 117، گولڑہ 90، سٹی 64، سیدپور 43، ایئر پورٹ 32)، جہلم 62، منگلا 51، چکوال 38، گجرات 33، فیصل آباد 32، سیالکوٹ( ایئر پورٹ 27، سٹی 01)، اٹک 17، سرگودھا 15، جوہر آباد 12، منڈی بہاوالدین، لاہور (ائیر پورٹ) 09، حافظ آباد 08، مری 05، اوکاڑہ 03، ناروال، قصور اور گوجرانوالہ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
خیبرپختونخوا میں دیر(لوئر) 42، سیدو شریف 30، میر کھانی، کالام، چراٹ 12، مالم جبہ 09، پٹن 08، بالاکوٹ، دروش 07، کاکول، چترال 02، تخت بائی 01۔ کشمیر میں مظفر آباد (ایئر پورٹ 09، سٹی 08)، روالاکوٹ 07، کوٹلی اور گڑھی دوپٹہ میں 04 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
آج ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت
شہید بینظیر آباد، دادو 43، پڈ عیدین، سکرنڈ، موہنجو داڑو، خیر پور، رحیم یار خان اور سکھر میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔