افغانستان: قندھار مسجد میں دھماکہ 7 افراد ہلاک
(قدرت روزنامہ)افغان صوبے قندھار میں مسجد کے گیٹ کے قریب نماز جمعہ کے دوران دھماکہ ہوا ہے، افغان میڈیا کے مطابق دھماکے میں 7 افراد ہلاک ہوئے جبکہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
گذشتہ جمعے بھی قندوز شہر میں مسجد میں دھماکے میں 50 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
