مولانا فضل الرحمان کا آئینی ترمیم پر مؤقف اٹل ہے، محمد علی درانی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی نے بدھ کو جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔
ملاقات میں مرکزی ترجمان جے یوآئی محمد اسلم غوری اور مفتی ابرار بھی شریک تھے۔
محمد علی درانی نے مولانا فضل الرحمان کو امیر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور سیاسی صورتحال پر گفتگو کی۔
ملاقات کے بعد وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے محمد علی درانی نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں آئینی ترمیم پر متحد ہیں۔
محمد علی درانی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان آئینی ترمیم سے متعلق جہاں کھڑے تھے وہیں کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔