توشہ خانہ ٹو کیس; بشری بی بی کی درخواست پروفاق اور ایف آئی اے کو نوٹس،جواب طلب


جسٹس میاں گل حسن اور نگزیب نے سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بشری بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت بعد ازگرفتاری کی درخواست پر وفاق اور ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا گیا۔
بشری بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت بعد ازگرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نےسماعت کی،بشری بی بی کی جانب سے خالد یوسف ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے وفاق اور ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا گیا۔
بعد ازاں عدالت نے جسٹس میاں گل حسن اور نگزیب نے سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی، بشریٰ بی بی نے اسپیشل جج سنٹرل کی عدالت سےضمانت مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کیا تھا۔