پاکستانی سیاست میں ’ جادو ٹونے ‘ کی گونج! پارلیمنٹ ہاؤس کے قریب سے کیا چیزیں برآمد ہوگئیں؟ ہر کوئی خوف میں مبتلا

لاہور(قدرت روزنامہ)سوشل میڈیاپر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں پارک میں کچھ ” کپڑے کی گڑیا بنا کر لٹکائی گئی ہیں جس نے ہر کسی کو خوف و ہراس میں مبتلا کر دیاہے ‘۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے صحافی ” حیدر شیرازی “ نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں رنگ برنگی گڑیا دکھائی دیتی ہیں ، کچھ رسی سے درختوں کے درمیان لٹکائی گئی ہیں

جبکہ کچھ زمین پر لکڑی کے ذریعے لگائی گئی ہیں ۔ صحافی نے ویڈیو کے ساتھ پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” جادو ٹونا حرام ہے لیکن پارلیمنٹ کے نزدیک یہ گڑیا لگائی گئی ہیں ، میں نے یہ ویڈیو بنانے کے بعد معاملے پر مذہبی سکالرز سے اس بارے میں گفتگو کی ہے ، انہوں نے جو جواب مجھے دیا ہے وہ میں کچھ دیر کے بعد جاری کروں گا ، بہر حال بہت مزاحیہ لگتاہے لیکن ساتھ ہی حیران کن بھی ہے ۔

WhatsApp
Get Alert