چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق کی جانب سے سینیئر سول جج کے خلاف انکوائری کے احکامات بھی جاری کردیے گئے ہیں . ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کامران بشارت مفتی سینیئر سول جج انعام اللہ کے انکوائری آفیسر ہوں گے . واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے رواں برس جون میں نیشنل پارک پیر سوہاوہ روڈ پر قائم مونال ریسٹورینٹ کو 3 ماہ کے اندر مکمل ختم کرنے کے احکامات دیے تھے . عدالت عظمیٰ کے اس فیصلے کے خلاف نظرثانی اپیل دائر کی گئی تھی تاہم سپریم کورٹ نے درخواستوں کو مسترد کردیا تھا . سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کی روشنی میں مونال ریسٹورینٹ کو ختم کردیا گیا ہے . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد کے مشہور مونال ریسٹورینٹ کو گرانے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود حکم امتناعی دینے والے سینیئر سول جج کو معطل کردیا گیا .
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے حکم امتناعی دینے والے سینیئر سول جج انعام اللہ کو معطل کرنے کے احکامات جاری کیے، اور او ایس ڈی بنا کر عدالت عالیہ میں رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا .
متعلقہ خبریں