عالمی بینک نے پاکستان کے لئے معاشی ترقی کی پیشن گوئی پر نظرثانی کردی
جنوبی ایشیا میں رواں سال معاشی ترقی کی شرح چھ اعشاریہ چار فیصد رہے گی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی بینک نے پاکستان کے لئے معاشی ترقی کی پیشن گوئی پر نظرثانی کردی۔
بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی دو فیصد سے زائد رہے گی، اس سے قبل پاکستان کی معاشی ترقی کا اندازہ ایک اعشاریہ سات فیصد لگایا گیا تھا۔
عالمی بینک کا کہنا ہے کہ جنوبی ایشیا میں رواں سال معاشی ترقی کی شرح چھ اعشاریہ چار فیصد رہے گی، جس کے لئے ترقی کا ابتدائی تخمینہ چھ فیصد لگایا گیا تھا۔
عالمی بینک کے مطابق عالمی رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد سے زائد رہے گی، اس سے قبل پاکستان کی معاشی ترقی کا اندازہ 1.7فیصد لگایا گیا تھا۔