زبان اور آنکھیں باہر ، ویرات کوہلی کی رسیوں سے بندھے وائرل تصویر کے پیچھے چھپی حقیقت سامنے آگئی

ابو ظہبی(قدرت روزنامہ) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی کرسی پر رسیوں سے بندھے کی تصویر جس میں ان کی زبان باہر اور آنکھوں میں بے بسی نظر آرہی ہے ، کی حقیقت سامنے آگئی ہے ۔
ویرات کوہلی کو جبراً نہیں باندھا گیا بلکہ انہوں نے بائیو سکیور ببل کی سختیوں کو اس خوبصورت انداز میں پیش کیا ہے ، شیئر کی جانے والی تصویر میں ویرات کوہلی کو کرسی پر بٹھا کر رسیوں سے باندھا گیا ہے ، انکی زبان باہر نکل رہی ہے جبکہ آنکھوں میں بے بسی ہے ۔


واضح رہے کہ ٹیم انڈیا پہلے انگلینڈ میں بائیو سکیور ببل میں رہی اور اب ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے دبئی میں موجود ہے جہاں انہیں پھر بائیو سکیور ببل میں رکھا گیا ۔
ورلڈ کپ میں شریک تمام ٹیمیں ایونٹ کے دوران بائیو سکیور ببل میں ہی رہیں گی ۔