ہلدی کے استعمال سے صحت اور خوبصورتی پر حیرت انگیز فوائد رنگ نکھارنے کیلئے سونف اور الائچی کا استعمال مفید ہے ہر بالغ انسان کو دن میں کم از کم 8 گلاس پانی ضرور پینا چاہیے جبکہ اگر اس کی مقدار بڑھا کر 8 سے 12 گلاس کے درمیان کر لی جائے تو اس کے حیرت انگیز فوائد خود میں واضح محسوس کیے جا سکتے ہیں . روزانہ کی بنیاد پر نہار منہ، ناشتے سے قبل 4 سے 6 گلاس پانی پینا معمول بنا لیا جائے تو سارا دن چاق و چوبند اور متحرک گزرتا ہے جبکہ صحت سمیت خوبصورتی پر بھی مثبت اثرات آتے ہیں جبکہ یہی پانی اگر نیم گرم سے تھوڑا سا زیادہ گرم (اتنا گرم کے زبان نہ جلے اور پینے میں آسانی ہو) کر کے استعمال کیا جائے تو اس کے فوائد سو گنا بڑھ جاتے ہیں . جاپانی طبی ماہرین کے مطابق نہار منہ گرم پانی پینا اگر معمول بنا لیا جائے تو اس کے نتیجے میں شدید سر درد ( مائیگرین)، ہائی بلڈ پریشر، خون کی کمی، جوڑوں کا درد، دل کی دھڑکن کا ایک دم تیز یا آہستہ ہوجانا، مرگی کاعلاج ، ضدی پیٹ کی چربی، کولیسٹرول، شدید کھانسی، بے چینی، دمہ، کالی کھانسی، رگوں میں چربی جم جانے کے سبب خون کے بہاؤ میں رکاوٹ، معدے کی تیزابیت، بھوک کم لگنا اور ہر بیماری جو آنکھ کان گلے سے متعلق ہو اُس کا علاج گرم پانی سے کیا جا سکتا ہے . کڑوی سبزی کریلے کے کرشماتی فوائد مون سون میں وبائی امراض سے کیسے بچا جائے ؟ نہار منہ گرم پانی پینا جاپانی روایتوں میں سے ایک ہے جس کے صحت پر بے شمار فوائد مرتب ہوتے ہیں، صبح اُٹھتے ہی نہار منہ گرم پانی پینے سے دماغ اور جسم فعال ہو جاتا ہے اور جسمانی اعضاء اپنا کام بہتر طریقے سے انجام دینا شروع کر دیتے ہیں . ہلدی کے استعمال سے صحت اور خوبصورتی پر حیرت انگیز فوائد چہرے کے خدوخال تیکھے اور خوبصورت کیسے بنائیں جائیں ؟ نہار منہ گرم پانی پینے کے نتیجے میں صحت پر حاصل ہونے والے حیرت انگیز فوائد میں سے چند مندرجہ ذیل ہیں: دن کا آغاز گرم پانی سے کریں 6 سے 8 گھنٹے کی نیند کے بعد اگر کم از کم ایک یا دو گلاس نہار منہ گرم پانی پی لیا جائے تو اس سے بدن میں پانی کی کمی دور ہوجاتی ہے، ناشتے سے قبل 4 سے 6 گلاس نیم گرم پانی پینے سے مزید فوائد حاصل ہوتے ہیں، صبح اٹھتے ہی چائے یا کافی کے استعمال کے بجائے گرم پانی پینا چاہیے . موٹاپے سے نجات کے لیے نہار مُنہ نیم گرم پانی جہاں بلا وجہ بھوک نہیں لگنے دیتا وہیں یہ جسم کی اضافی چربی کو پگھلانے میں انتہائی مددگار ثابت ہوتا ہے، یہ عمل بڑھا ہُوا وزن کم کرتا ہے جس سے انسان خود کوہلکا پھلکا محسوس کرنا شروع کر دیتا ہے . ایکنی، کیل مہاسوں سے چُھٹکارا کیسے پائیں؟ پھٹکری سے خوبصورت کیسے بنیں؟ میٹا بالزم تیز کرتا ہے نہار مُنہ نیم گرم پانی سے میٹا بالزم کی کارکردگی بہتر ہوتی ہے، زیادہ پانی پینے سے بلا وجہ بھوک لگنے کی عادت ختم ہوجاتی ہے، اس عادت سے کھانوں کے درمیان آپ کو سنیک کی ضرورت بھی نہیں پڑتی . دماغ کی کارکردگی کے لیے مفید ماہرین کے مطابق انسانی دماغ 73 فیصد پانی پر مشتمل ہوتا ہے اسی لیے پانی کی وافر مقدار دماغ کے لیے بہت ضروری ہے، اگر صبح کے وقت 4 سے 6 گلاس نیم گرم پانی پی لیا جائے تو دن کی شروعات ہی صحت کے لیے مثبت ہوتی ہے . مضر صحت مادوں کا صفایا رات کو گہری نیند سے جسم کی ٹوٹ پھوٹ دور ہوجاتی ہے گویا بدن اپنی مرمت آپ کرتا ہے، سوتے وقت جسم سے زہریلے مرکبات بھی خارج ہوتے رہتے ہیں،صبح بیدار ہوتے ہی پانی پینے سے جسم سے زہریلے مرکبات خارج ہونے کا عمل تیز ہوجاتا ہے، دماغ کے علاوہ پانی پھیپھڑوں اور گردوں کی کارکردگی بھی بہتر بناتا ہے . کالے اور سفید چنے کے استعمال سے صحت پر مختلف طبی فوائد رائی دانے اور زیرے سے بنا جادوئی فوائد کا حامل ڈیٹاکس واٹر تناؤ کم کرتا ہے اگر آپ روزانہ ورزش کرنے کے عادی ہیں اور پٹھوں کے اکڑ جانے کی شکایت کا سامنا کر رہے ہیں تو اپنی روٹین میں گرم پانی شامل کر لیں، یہ عادت جسم میں موجود مرکزی اور اہم اعصابی نظام کو فعال کرنے میں مدد دیتی ہے جس سے تناؤ میں کمی آتی ہے . ایک تحقیق میں بتایا کیا گیا ہے کہ گرم پانی یا دودھ پینے سے ذہنی اور اعصابی تناؤ میں نمایاں کمی آتی ہے . نہار مُنہ پانی پینے کا صحیح طریقہ: روزانہ صبح اُٹھتے ہی کوئی بھی کام شروع کرنے سے پہلے 4 سے 6 گلاس نیم گرم پانی کے پی لیں اور اگر چار یا چھے گلاس پانی پینا مشکل ہو تو شروع میں یہ عادت 1 گلاس سے شروع کریں اور آہستہ آہستہ پانی کی مقدار کو بڑھا کر اسے چار گلاسوں پر اور پھر چھے گلاسوں پر لے آئیں . 3دن میں 5 کلو وزن کیسے کم کیا جا سکتا ہے؟ پانی پینے کے بعد پونے گھنٹے تک ناشتہ نہ کریں اور نہ ہی کُچھ کھائیں ، 45 منٹ کے بعد اپنے معمول کا ناشتہ کریں اور سارا دن معمول کے مطابق نیم گرم پانی ہی پیتے رہیں . صبح کے ناشتے کے بعد، دوپہر اور رات کے کھانے کے بعد 2 گھنٹے تک کُچھ مت کھائیں اور نہ ہی کُچھ پیئں، 2 گھنٹے بعد نیم گرم پانی کا بڑا گلاس پئیں، اس سے صحت پر حیرت انگیز فوائد سے آپ خود حیران رہ جائیں گے . . .
(قدرت روزنامہ)خالی پیٹ گرم پانی پینا بےشمار فوائد کا حامل ہے، اگر کہا جائے کہ گرم پانی مجموعی جسمانی صحت کے لیے دوا کی حیثیت رکھتا ہے تو ایسا کہنا غلط نہ ہوگا، گرم پانی پینے سے صحت پر سو فیصد مثبت نتائج حاصل ہوتے ہیں .
طبی ماہرین کے مطابق انسانی جسم کا 60 فیصد سے زائد حصہ پانی پر مشتمل ہے جس میں دماغ اور دل کا 73 فیصد حصہ پانی ہے، انسانی جسم کے لیے پانی کی مناسب مقدار نہایت ضروری ہے، ماہرین کی جانب سے ہر بیماری میں زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال تجویز کیا جاتا ہے .
متعلقہ خبریں