جنسی زیادتی کے لیے اغوا کیے گئے 29 لڑکے بازیاب، 3 ملزمان گرفتار


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور پولیس نے پنجاب کے مختلف شہروں سے مبینہ طور پر اغوا کیے گئے 29 لڑکے بازیاب کرا لیے ہیں۔
ڈی آئی جی آپریشنز عمران کشور نے لاہور میں پریس کانفرنس میں بتایا کہ لاہور پولیس نے کارروائی کر کے لاوارث لڑکوں کو اغوا کرنے والے گینگ کے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ اغوا کیے گئے 29 لڑکے بازیاب کرا دیے گئے ہیں۔
عمران کشور کے مطابق ملزمان لڑکوں کو ورغلا کر اغوا کرکے آزاد کشمیر لے جاتے، جہاں ان کے ساتھ مبینہ طور پر جنسی زیادتی کی جاتی تھی اور ان سے جبری مشقت بھی کرائی جاتی تھی، گروہ کے سرغنہ عمران، ناصر اور علی رضا کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق کے مطابق ملزمان لاوارث لڑکوں کو ملازمت کا جھانسا دے کر آزاد کشمیر لے گئے اور انہیں غیر قانونی قید میں رکھا، قید کے دوران لڑکوں کو مبینہ طور پر کئی غیر اخلاقی سرگرمیوں کا نشانہ بنایا گیا۔