بجلی کے بل چاہیں تو قسطوں میں ادا کردیں ، حکومت نے غریب عوام کی سن لی ، بڑا ریلیف دیدیا

ریاض (قدرت روزنامہ) بجلی کے بل چاہیں تو قسطوں میں ادا کردیں ، حکومت نے غریب عوام کی سن لی ، بڑا ریلیف دیدیا ۔۔۔ سعودی حکومت نے بجلی صارفین کی مشکلات کو آسان بنانے کیلیے اہم اقدامات کیے ہیں جس کے تحت بجلی کے بلوں کی ادائیگی اقساط کی صورت میں کرنے کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ سعودی الیکٹرک کمپنی کا کہنا ہے کہ صارفین اب بجلی کے بل اقساط کی صورت میں بھی ادا کرسکتے ہیں تاکہ بجلی نہ کاٹی جائے،

بل کی رقم زیادہ ہونے کی صورت میں قسط کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔ اس حوالے سے سعودی بجلی کمپنی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک شخص نے دریافت کیا کہ بجلی کا بل کافی زیادہ ہے کیا یہ ممکن ہے کہ اسے مرحلہ وار ادا کرسکوں تاکہ بجلی منقطع نہ ہو۔ اس سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان سعودی الیکٹرک کمپنی کا کہنا تھا کہ بجلی کنکشن کو بحال رکھنے کے لیے بل کی بروقت ادائیگی بہت ضروری ہے۔

تاہم بعض حالات میں جب بل کی رقم کافی زیادہ ہو جائے تو صارفین کی سہولت کے لیے اسے قسط وار ادا کیا جاسکتا ہے۔ بجلی کمپنی کی جانب سے قسط وار بل ادا کرنے کے طریقہ کار کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ بینک اکاونٹ کے ذریعے بل ادا کرنے کے لیے بینک کے “سداد” آپشن میں جایا جائے جہاں سعودی الیکٹرک کمپنی کو منتخب کرنے کے بعد سبسکرپشن نمبر درج کریں۔ بجلی کا مقررہ بل ظاہر ہونے پر اسے دو بار کلک کیا جائے جس کے بعد مطلوبہ رقم درج کرکے رقم کی ادائیگی کی جاسکتی ہے۔ واضح رہے کہ قبل ازیں بجلی کے بل کو قسطوں میں کروانے کے لیے الیکٹرک کمپنی کے دفتر سے رجوع کرنا ہوتا تھا جہاں درخواست جمع کروانے کے بعد قسط کا تعین کرایا جاتا تھا۔