خاران ، لاپتہ شخص کی لاش کنویں سے برآمد


خاران(قدرت روزنامہ)خاران گزشتہ 25دنوں سے جنگل روڑ سے پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والے شخص عبدالوحید ولد کچکول نامی شخص کی لاش کی کنویں سے برآمدگی کا اطلاع،ذرائع کے مطابق گزشتہ 25دنوں سے پُراسرار طور پر لاپتہ ہونے والے جنگل روڑ خاران کے رہائشی عبدالوحید ولد کچول احمد کی لاش کی کنویں سے برآمدگی کی اطلاع آئی ذرائع کے مطابق ابتدائی معلومات کے مطابق عبدالوحید کو قتل کرکے کنویں میں پھینکا گیا ہے جس کے بعد لواحقین اور علاقہ مکینوں کی جانب سے اپنی مددآپ کے تحت لاش کو نکالنے کیلئے ریسکیو کیا جارہا ہے واضع رہے گزشتہ پانچ گھنٹوں سے لواحقین اور علاقہ مکین پولیس اورلیویز کی موجودگی میں اپنی مدداپ کے تحت لاش کو نکالنے کیلئے ریسکیو کررہے لیکن بدقسمتی سے علاقے میں ضلعی انتظامیہ کی غُفلت اور لاپرواہی کے سبب نا پی ڈی ایم اے کا کوئی اہلکار موجود ہے اور نا ہی کوئی ضلعی محکمے کا ہیڈ موقع پر موجود علاقہ مکینوں نے تشدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ حکومت بلوچستان کی خاران میں کوئی رٹ نہیں اور نا ہی ضلعی انتظامیہ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام کررہے انتظامیہ اور نمائندگان شہریون کو تحفظ دینے کے بجائے لاش کو بھی نکالنے کیلئےسرکاری سطح پر کوئی اقدامات نہیں جو انسانی المیہ ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان اور چیف سیکرٹری بلوچستان ضلعی انتظامیہ کی نااہلی اور لاپرواہی کا نوٹس لیں۔