مسجدالحرام اور مسجد نبویؐ میں نماز کیلئے سماجی فاصلے کی شرط ختم،سماجی فاصلے کے بغیر نمازادا کرنے کے روح پرور مناظر
الحرمین الشریفین انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کورونا وبا سے قبل کی صفوں کی اصل حالت کو بحال کیا جا رہا ہے جس کے بعد اب مکمل افرادی گنجائش کے ساتھ نمازیں ادا کی جاسکیں گی . انتظامیہ کے مطابق مسجدالحرام کے صحن مطاف میں بھی سماجی فاصلے کے لیے لگائی گئی علامتیں ہٹا دی گئی ہیں . طواف یا سعی کرنے والوں کے لیے سماجی فاصلے کا اصول ختم کر دیا گیا ہے تاہم ماسک کی پابندی برقرار ہے . انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خانہ کعبہ اور مقام ابراہیم علیہ السلام کے گرد لگائے گئے بیریئر بھی ہٹا دیے گئے ہیں . سماجی فاصلے کے بغیر نماز ادا کرنے کی تصاویر سامنے آ گئی ہیں . جن میں نماز ادا کرنے کے روح پرور مناظر ہیں . . .