لاہور آج بھی دنیا کے آلودہ شہروں میں سرفہرست، ملتان دوسرا اور اسلام آباد کا تیسرا نمبر


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فضائی معیار خراب ہونے کی وجہ سے لاہور آج بھی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا۔
لاہور کی فضا مضر صحت ہونے کے سبب اسموگ کے تدارک کے لیے ٹریفک پولیس کی جانب سے آپریشن کیا گیا۔
آپریشن کے نتیجے میں حفاظتی اقدامات نہ کرنے والی ٹریکٹر ٹرالیوں کا شہر میں داخلہ بند کردیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کوبھی بند کردیا گیا جب کہ رواں ماہ کے دوران دھواں چھوڑنے والی780 گاڑیوں کو تحویل میں لیا گیا ہے۔
دوسری جانب آج ملک کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کے بعد ملتان دوسرے، اسلام آباد تیسرے، پشاور چوتھے، راولپنڈی پانچویں، ہری پور چھٹے اور کراچی ساتویں نمبر پر ہے۔