لاہور: نجی کالج میں ریپ کے الزامات میں بظاہر کوئی صداقت نظر نہیں آرہی: ایچ آر سی پی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق (ایچ آر سی پی) نے کہا ہے کہ لاہور کے نجی کالج میں ریپ کے الزامات میں بظاہر کوئی صداقت نظر نہیں آ رہی، کئی واقعات نے نجی کالج کے
طالبعلموں میں شبہات اور بداعتمادی کی فضا پیدا کردی تھی۔
ایچ آر سی پی کے مطابق کچھ فریقین نے طالبعلموں کے بیانیے کو اپنے مفاد میں استعمال کرنے کی کوشش کی، پولیس اور کالج انتظامیہ پر شدید بداعتمادی نے حالات کو اور زيادہ خراب کیا۔
انسانی حقوق کمیشن نے 14 اکتوبر کونجی کالج کے سیکڑوں طالبعلموں کے خلاف طاقت کے استعمال کی مذمت کرتے اپنی تجاویز بھی پیش کیں۔
انسانی حقوق کمیشن کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز میں کہا گیا کہ نوجوانوں میں ڈیجیٹل خواندگی اور حقائق کا ادراک آسان بنانے کیلئے باقاعدگی کے ساتھ مہم چلائی جائے۔
ایچ آر سی پی نے تجویز پیش کی کہ تعلیمی اداروں میں ہراسانی اور جنسی تشدد کے الزامات کو ہمیشہ سنجیدہ لیا جائے اور تمام تعلیمی اداروں میں انسداد ہراسانی کمیٹیاں تشکیل دی جائیں۔