برشور میں قبائلی زمینوں پر مائننگ الاٹمنٹ کی اجازت نہیں دینگے، پشتونخواہ میپ


پشین(قدرت روزنامہ)پشتونخواملی عوامی پارٹی ضلع پشین کے بیان میں کہا گیا ہے کہ برشور سمیت ملحقہ علاقوں سے ہزاروں ایکڑ پرمشتمل عوامی قبائل کی زمینوں کو سرکار لینڈ ما فیا کیساتھ ملکر انہیں الاٹ کرنے اورعوامی ملکیت کی زمینوں کو قبضہ کرنے کی پر زور مذمت کر تی ہے اور اسے کسی صورت ایک کاغذ کے ذریعے الاٹمنٹ کے لفظ یا الاٹڈ کے لفظ کے ذریعے ہزاروں سالوں سے یہاں آباد قبائل کی تاریخی سر زمین کو قبضہ کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دینگے۔پشتونخوا وطن کے جس حصے میں بھی قدرتی وسائل، معدنیات پیدا ہو تی ہیں وہاں سر کار علاقے کے کسی زر خرید کو ملا کر کسی غیر شخص کے نام پر الاٹ کر دیتی ہے اور یوں وہاں مائننگ کر کے قدرتی وسائل پر قابض ہو کر لو گوں کو وہاں اپنی زمینوں میں مزدوری کرنے پر مجبور کر تی ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس معاملے میں پارٹی کسی بھی قسم کے احتجاج سے دریغ نہیں کرے گی اور نہ ہی پشتونخوا وطن کے قبائل کی تاریخی ملکیت کو قبضہ کرنے دیگی قبائل کی ایک ایک انچ زمین کی تقسیم واضح ہے اور اسکی دفاع یہاں کے تمام عوام اور سیاسی پارٹیوں پر فرض ہے جو بھی اس کام میں ملوث ہے ان سے کہا گیا ہے کہ سرکار کیلئے اپنے عوام کے خلاف استعمال نہ ہوں بصورت دیگر عوامی غیض وغضب کا سامنا کرنا ہو گا۔