شہریوں کیلئے بُری خبر،گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں مختلف کمپنیوں نے اضافہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق درجہ دوم 12 کلو گھی کا ڈبہ 67 روپے اضافے سے 5837 روپے کا ہو گیا ہے۔
ایک کلو درجہ دوم گھی کی قیمت500 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ 12لٹر آئل کے پیک کی قیمت میں 50 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے جس سے قیمت 5960 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
آئل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ایک لٹر آئل کی ہول سیل قیمت 497 روپے جبکہ پرچون قیمت 505 سے 510 روپے لٹر تک ہو گئی ہے۔