ایف آئی اے نے ملزم عمر صدیق کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کی استدعا کی تھی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے اینٹی کرپشن سرکل خیبر پختون خوا کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عمر صدیق کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا .
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں جج ہمایوں دلاور کے خلاف سوشل میڈیا مہم کیس کی سماعت ہوئی .
ملزم اینٹی کرپشن سرکل کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عمر صدیق کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر پیش کیا گیا . عمر صدیق نے ریمانڈ معطلی کی درخواست کی .
پولیس نے کچہری سے اینٹی کرپشن کے پی کے تمام اہلکاروں کو باہر نکال دیا .
وکیل ملک اختر اعوان نے دلائل دیے کہ میرے ساتھ تمام اہلکار ریکارڈ کے ہمراہ آئے ہیں، انھیں ڈی ایس پی سیکیورٹی نے کچہری سے باہر نکال دیا، کیا انصاف ایسے ہوگا؟ سرکاری اہلکار یہاں کسی کے ساتھ لڑنے نہیں آئے، دو دنوں سے ریمانڈ معطلی کی درخواست پر فیصلہ نہیں دیا جا رہا .
ایف آئی اے نے ملزم عمر صدیق کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کی استدعا کردی . سینئر سول جج عباس شاہ نے درخواست منظور کرتے ہوئے ملزم کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا .