بلوچستان

ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر مبینہ خودکش دھماکا شهدا كي تعداد 22هوگئي


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر مبینہ خودکش دھماکا شهدا كي تعداد 22هوگئي مزید اضافے کا خدشہ هے
ذرائع نے بتایا ہے کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی جگہ پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں روانہ ہو گئی ہیں۔
ریلوے حکام کے مطابق پشاور کے لیے جعفر ایکسپریس نے9 بجے روانہ ہونا تھا ،ٹرین ابھی تک پلیٹ فارم پر نہیں لگی تھی ، دھماکاریلوے اسٹیشن پر ٹکٹ گھر کے قریب ہوا ۔
دوسری جانب سول اسپتال کوئٹہ کے ڈاکٹر نور اللہ کے مطابق اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، طبی امداد کے لیے اضافی ڈاکٹرز اور عملہ طلب کرلیا گیا ہے۔
پولیس سرجن ڈاکٹر عائشہ فیض نے 17 مسافروں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔
ایس ایس پی کے مطابق بظاہر دھماکا خوش کش لگتاہے، مزید تحقیقات جاری ہیں۔
دوسری جانب وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اعلیٰ انتظامی حکام سے رابطہ اور واقعےکی تحقیقات کا حکم دے دیا۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کےمتعدد واقعات میں ملوث عناصر تک پہنچ چکےہیں،صوبے میں دہشت گردوں کےخلاف کارروائی جاری ہیں، متعدد واقعات میں ملوث دہشت گرد پکڑے جاچکےہیں۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان سے دہشتگردوں کا قلع قمع کریں گے۔

"Why Did You Fire at D-Chowk?" - Zartaj Gul Press Conference | PTI’s New Announcement



http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel

متعلقہ خبریں