وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میاں روف عطاء کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال


پارلیمنٹ اور آئین کی بالادستی مقدم ہے عدلیہ کی آزادی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا وکلاء برادری کی فلاح و بہبود کیلئے کام کیا جائے گا
کوئٹہ(قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے بدھ کو یہاں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدر میاں روف عطاء نے ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔
دونوں رہنماؤں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پارلیمنٹ اور آئین کی بالادستی مقدم ہے عدلیہ کی آزادی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا وکلاء برادری کی فلاح و بہبود کیلئے کام کیا جائے گا، ملاقات میں وزیر اعلٰی بلوچستان نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن ہاوسنگ پروجیکٹ کوئٹہ کے لئے معاونت کا یقین دلایا جس پر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میاں روف عطاء نے ان کا شکریہ ادا کیا۔
قبل ازیں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے میاں روف عطاء کو سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔