خریداروں کیلئے خوشخبری، ملک بھر میں سولر پینل اور بیٹری کی قیمت میں ریکارڈ کمی


مہنگے بلوں سمیت بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث پاکستان بھر کے شہری اپنے گھروں میں سولر پینل لگا رہے ہیں
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں سولر پینل کی قیمت میں ریکارڈ کمی کے بعد سولر بیٹری کی قیمت سامنے آگئی۔ڈیلرز کے مطابق سولر پینلز کے بعد اب سولر بیٹری کی قیمت میں 20 فیصد کمی ہوئی ہے۔
ڈیلرز نے بتایا کہ ساڑھے 4 لاکھ روپے والی لیتھیم سولر بیٹری کے دام 3 لاکھ 80 ہزار روپے ہو گئے ہیں جبکہ 70 ہزار روپے والی ٹیوبلر بیٹری 55 ہزار میں فروخت ہونے لگی ہے۔
ڈیلرز نے مزید بتایا کہ سولر پینلز ریٹس کم سطح سے بڑھانے کی کوشش ناکام ہوئی، بڑے امپورٹرز کی جانب سے 33 روپے واٹ تک بڑھائی گئی قیمتیں کم ہونے لگیں جبکہ پنجاب میں اسموگ اور سرد موسم کے سبب پینلز کی فروخت سست رہی اور چند برانڈز کی جانب سے سولر انورٹر ریٹس میں 3 سے 5 فیصد تک کمی کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ بڑھتی گرمی اور مہنگے بلوں سمیت بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث پاکستان بھر کے شہری اپنے گھروں میں سولر پینل لگا رہے ہیں۔