خیر اسگالی کا ایک اور پیغام: پاکستان نے بھارتی ہندو یاتریوں کو ویزے جاری کر دیے


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت پاکستان نے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے خیراسگالی کے طور پر بھارتی ہندو یاتریوں کو پاکستان آنے کے لیے ویزے جاری کر دیے ہیں، ہندو یاتری سندھ میں شیو اوتاری ستگرو سنت شادارام صاحب کے جنم دن کی تقریبات میں شریک ہوں گے۔
نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر کے ترجمان نے جمعہ کو بتایا کہ پاکستان نے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے خیراسگالی کی بنیاد پر 87 بھارتی ہندو یاتریوں کو پاکستان آنے کے لیے ویزے جاری کر دیے ہیں۔
ترجمان کے مطابق ان بھارتی ہندو یاتریوں کو 24 نومبر سے 04 دسمبر 2024 تک پاکستان آنے کے لیے ویزے جاری کیے گئے ہیں، یہ بھارتی ہندو یاتری سندھ میں شیو اوتاری ستگرو سنت شادارام صاحب کے 316 ویں یوم پیدائش کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔
ترجمان نے بتایا کہ یہ تقریبات شادانی دربار حیات ہتافی، سندھ میں منعقد ہوں گی جس کے لیے پاکستان نے ویزے جاری کر دیے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان نے سکھ مذہب کے بانی گورونانک کے جنم دن کے موقع پر یاد گاری سکہ جاری کر کے بھارت کو ایک اور خیر اسگالی کا پیغام دیا ہے۔