افغانستان کی خاتون والی بال کھلاڑی کی گردن کٹی لاش برآمد

کابل(قدرت روزنامہ)افغانستان میں والی بال کی خاتون قومی ٹیم کی نوجوان کھلاڑی کی گردن کٹی لاش برآمد ہوئی ہے . ایکسپریس نیوز کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر والی بال ٹیم کی خاتون کھلاڑی مزہجان سادات نے اپنی ٹوئٹ میں فیفا اور کینیڈا کے وزیر اعظم سے افغانستان کی خاتون کھلاڑیوں کے انخلا میں مدد کرنے کی اپیل کرتے ہوئے بتایا کہ ساتھی کھلاڑی کو تیز دھار چھری سے ذبح کردیا گیا .

مزہجان سادات نے ایک تصویر بھی شیئر کی ہے جس میں ایک مردہ خاتون کی گردن پر چھری پھیرنے سے گہرا زخم دیکھا جا سکتا ہے . ان کے بقول یہ تصویر ان کی ساتھی کھلاڑی کی ہے . قبل ازیں یہی تصویر افغانستان کے ایک سماجی ورکر نے بھی شیئر کی تھی اور طالبان پر والی بال کی خاتون کھلاڑی کے قتل کا الزام عائد کیا تھا تاہم مزید تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا گیا . سماجی کارکن زالا زازئی کے مطابق اس وقت کابل میں 30 کے قریب والی بال ٹیم کی خاتون کھلاڑی بیرون ملک جانے کی امید لیے موجود ہیں لیکن کہیں بھی ان کی سنوائی نہیں ہو پا رہی ہے جب کہ ان کی جانوں کو بھی خطرہ ہے . طالبان کی جانب سے اس واقعے سے متعلق کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا ہے . . .

متعلقہ خبریں