عازمین حج کیلئے بڑی خوشخبری، سب کی درخواستیں کامیاب


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) حج کیلئے درخواست دینے والوں کیلئے بڑی خوش خبری سامنے آئی ہے، وزیر برائے مذہبی امور چوہدری سالک نے اعلان کیا ہے کہ 3 دسمبر تک موصول ہونے والی تمام حج درخواستیں کامیاب قرار پائی ہیں۔
وزایر برائے مذہبی امور کا کہنا ہے کہ سپانسر شپ سکیم میں موصول ہونے والی تمام حج درخواستیں بھی کامیاب قرار دی گئی ہیں۔
اس کے علاوہ عازمینِ حج کی درخواست پر حج داخلہ میں مشکلات کے باعث 7 دن کی توسیع بھی کردی گئی ہے، جس کے بعد حج درخواستوں کی وصولی 10 دسمبر تک ہو سکے گی۔
چوہدری سالک کا کہنا ہے کہ کوٹہ سے زائد درخواستیں موصول ہونے کی صورت میں قرعہ اندازی کی جائے گی، سمندر پار پاکستانی 10 دسمبر تک سپانسر شپ کی رقم لازمی جمع کروا دیں، سپانسر شپ سکیم میں موصول درخواست گزاروں کو بلا قرعہ اندازی کامیاب قرار دیا جائے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ عازمینِ حج نئی ہدایات کے لیے پاک حج موبائل ایپ ضرور ڈاون لوڈ کر لیں۔