توشہ خانہ کیس 2 میں بشریٰ بی بی کے وارنٹ گرفتاری جاری
عدالت نے مسلسل غیر حاضری پر بشریٰ بی بی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے
راولپنڈی (قدرت روزنامہ)راوالپنڈی کی عدالت نے توشہ خانہ کیس 2 میں سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
راولپنڈی کے سینٹرل جج شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کی، بشریٰ بی بی کیس کی سماعت کے لیے عدالت میں پیش نہیں ہوئی۔
عدالت نے مسلسل غیر حاضری پر بشریٰ بی بی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے اور ان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی مسترد کردی۔
عدالت نے بشریٰ بی بی کے ضامن کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے شورٹی بانڈز کیوں نہ ضبط کیے جائیں ۔
خیال رہے آج ہی اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹوکیس میں ایف آئی اے کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر بشریٰ بی بی کو نوٹس جاری کیا تھا۔