محکمہ جنگلات کے افسران کا ٹمبر مافیا کے ساتھ گٹھ جوڑ ، لسبیلہ کا جنگل تباہی کے دہانے پر


بیلا(قدرت روزنامہ)محکمہ جنگلات کے افسران کی مبینہ ملی بھگت لاکھڑا میں درختوں کی بے دریخ کٹائی ٹمبر مافیا کو درخت کاٹنے کی کھلی چھوٹ دے دی گئی قیمتی درختوں کی بے دریخ کٹائی کا سلسلہ عروج پر ماحولیاتی آلودگی بڑھنے لگی تفصیل کے مطابق ضلع لسبیلا کی تحصیل لاکھڑا میں محکمہ جنگلات کے افسران اور ٹمبر مافیا کی ملی بھگت سے قیمتی درختوں کی بے دریخ کٹائی عروج پر ہے باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ لاکھڑا میں ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر لسبیلا نے مبینہ طور پر ٹمبر مافیا کو درختوں کی بے دریخ کٹائی کی کھلی چھوٹ دے دی ہے ذرائع نے مزید انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ محکمہ جنگلات لسبیلا کے ڈی ایف او اور دیگر ماتحت افسران کی ٹمبر مافیا کے ساتھ مبینہ گٹھ جوڑ سے روزانہ وسیع پیمانے پر تحصیل لاکھڑا میں درخت کاٹے جا رہے ہیں جس کے میں نہ صرف لاکھڑا میں ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہو رہا ہے بلکہ لاکھڑا کی سونا اگلنے والی زرعی زمینیں بھی بنجر ہو کر صحرا زدگی میں تبدیل ہو رہی ہیں عوامی حلقوں نے محکمہ جنگلات لسبیلا کے ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر اور دیگر متعلقہ ذمہ دار افسران مبینہ ملی بھگت اور کارستانیوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاکھڑا میں درختوں بے دریخ کٹائی اور مزید ماحولیاتی آلودگی کو روکنے کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی ڈی ایف او لسبیلا کے خلاف فوری محکمانہ کارروائی عمل لا کر لاکھڑا میں درختوں کی بے دریخ کٹائی کا نوٹس لیں اور مزید علاقے کو ماحولیاتی آلودگی سے بچایا جائے۔