تبادلہ مارکیٹ ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ

انٹر بینک میں ڈالر 277 روپے 90 پیسے کا ہوگیا


کراچی(قدرت روزنامہ)تبادلہ مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آج بھی برقرار ہے۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت 7 پیسے کم ہو گئی ، جس کے بعد امریکی کرنسی 277 روپے ، 94 پیسے پر آ گئی ہے۔
اروباری ہفتے کے پہلے ہی روز کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا، اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 1145 پوائنٹس کمی ہوئی تاہم تھوڑی دیر بعد کاروبار مثبت رجحان میں تبدیل ہو گیا ، 1091 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 10 ہزار کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔