اداکارہ اشنا شاہ کی نئی متنازع تصاویر، کمنٹ سیکشن بلاک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی نوجوان اداکارہ و ماڈل اشنا شاہ کی نئی متنازع تصاویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا ہے ۔اداکارہ اشنا شاہ نے اپنے سوشل میڈی اکاؤنٹ پر اپنی بولڈ تصاویر شیئر کی ہیں جبکہ صارفین کے لئے کمنٹس کا سیکشن بلاک کردیا ہے۔

ان تصاویر میں اداکارہ اشنا شاہ کو بولڈ اور بے باک انداز میں دیکھا جاسکتا ہے جبکہ یہ تصاویر ساحل پر لی گئیں ہیں۔

ان تصاویر میں اداکارہ نے مغربی لباس پہنا ہوا ہے جس پر اب تک ہزاروں لائیکس آچکے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل اداکارہ اشنا شاہ نے اسی طرز کی کچھ تصاویر شیئر کی تھیں جس پر مداحوں نے بہت تنقید بھی کی تھی۔

اداکارہ اشنا شاہ کی ان تصاویر میں انہیں بے حد بولڈ انداز کے ساتھ ماڈرن لباس میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

اشنا شاہ نے ان تصاویر کی کیپشن میں ‘جلیبی ‘ کا لفظ استعمال کیا اور ساتھ میں استغفر اللہ بھی لکھا ہے۔

مداحوں کی جانب سے اداکارہ اشنا شاہ کی فٹنس کی بھی خوب تعریف کی جار ہی ہے تاہم کچھ لوگوں نے اداکارہ کے لباس پر تنقید بھی کی اور اسے ناپسندیدہ قرار دیا ہے۔

خیال رہے کہ اُشنا شاہ اپنے بیانات اور سوشل میڈیا پوسٹس کے باعث اکثرو بیشتر خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں۔

Recent Posts

انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ انصاف اس…

2 hours ago

خطے میں تمام ممالک کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں، یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ ہم گراس ڈومیسٹک…

2 hours ago

شہر کی کسی سڑک پر سیکیورٹی وجوہات پر رکاوٹ نہیں، میئر کراچی

کراچی (قدرت روزنامہ)میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے دعویٰ کیا ہے کہ شہر کی کسی سڑک…

2 hours ago

لوگ مجھے دیکھ کر استغفراللہ پڑھتے ہیں، متھیرا

لاہور(قدرت روزنامہ) اپنی بے باکی کی وجہ سے مشہور پاکستانی ماڈل و میزبان متھیرا نے…

3 hours ago

60 سالہ خاتون نے ‘مس یونیورس بیونس آئرس’ کا ٹائٹل جیت لیا

ارجنٹینا(قدرت روزنامہ) 60 سالہ الیجینڈرا ماریسا روڈریگز نے ‘مس یونیورس بیونس آئرس’ 2024 کا ٹائٹل…

3 hours ago

پاکستان کی پہلی اینی میٹڈ فلم ‘دی گلاس ورکر’ کا ٹریلر ریلیز

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان کی پہلی اینی میٹڈ فلم ’دی گلاس ورکر‘ کا پہلا ٹریلر جاری…

3 hours ago