مظفر گڑھ: مہنگائی کیخلاف ریلی، نون لیگی MPA پر مقدمہ

مظفر گڑھ(قدرت روزنامہ)مظفر گڑھ میں مہنگائی کے خلاف ریلی نکالنے پر مسلم لیگ نون کے سابق ایم پی اے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔مظفر گڑھ پولیس کے مطابق مقدمے میں مسلم لیگ نون کے ضلعی جنرل سیکریٹری فیاض موہانہ سمیت 13 دیگر افراد کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔
مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے بغیر اجازت ریلی نکالی اور ٹریفک کو بلاک کیا، ملزمان نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کر کے لوگوں کو اشتعال دلایا۔واضح رہے کہ مسلم لیگ نون نے گزشتہ روز مہنگائی کے خلاف مظفر گڑھ میں مین بازار سے احتجاجی ریلی نکالی تھی۔