یا اللہ خیر ! پولیس کے 30ہزار جوان اسلام آباد طلب کر لیے گئے ، کیا ہونے والا ہے ؟ جانیں
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اسلام آباد میں ممکنہ احتجاج سے نمٹنے کے لیے وزارت داخلہ نے ہنگامی اقدامات شروع کر دئیے ہیں۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت کو احتجاج سے ہر صورت محفوظ رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اور دیگر صوبوں سے بھاری نفری طلب کر لی ہے۔پنجاب ، آزاد کشمیر اور خیبرپختونخوا سے پولیس کے 30 ہزار جوان بھیجنے کی درخواست کی گئی ہے۔ 10، 10 ہزار جوان و افسران طلب کیے گئے ہیں۔
پنجاب، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر سے پولیس نفری کو اپنا سامان ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔وفاقی وزارت داخلہ نے نفری اسلام آباد پہنچانے کے لیے تینوں سیکریٹرریز کو مراسلے بھجوا دئیے ہیں۔وزیراعظم کی ہدایت پر حکومتی ٹیم آج لاہور میں احتجاجی مظاہرین سے مذاکرات کرے گی۔وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ڈاکٹر پیر نور الحق قادری کراچی سے لاہور پہنچ گئے ہیں۔