.
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے امریکا کے ساتھ پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کے معاہدے کے حوالے سے امریکی نشریاتی ادارے کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کا کوئی معاہدہ نہیں ہو رہا ،
بیان میںکہا گیا ہے کہ پاکستان اور امریکا میں علاقائی سیکیورٹی اور انسدادِ دہشت گردی پر تعاون چلا آ رہا ہے، پاکستان اور امریکا کے درمیان باقاعدہ مشاورت جاری رہتی ہے،
پاکستان نے امریکا کو افغانستان میں کارروائیوں کے لیے ایئر کوریڈور دینے کے معاہدے کی تجدید نہیں کی،ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ افغانستان میں آپریشنز کے لیے فضائی حدود کے استعمال کے معاہدے کو باقاعدہ شکل دینے کی خبریں درست نہیں،دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہناتھا کہ پاکستان اور امریکا کا علاقائی سلامتی اور انسدادِ دہشت گردی پر دیرینہ تعاون ہے، پاکستان اور امریکا باقاعدہ مشاورت میں مصروف ہیں . .
متعلقہ خبریں