امریکا سے فضائی حدود کے استعمال پر کوئی معاہدہ نہیں ہو رہا، پاکستان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے امریکا کے ساتھ پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کے معاہدے کے حوالے سے امریکی نشریاتی ادارے کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کا کوئی معاہدہ نہیں ہو رہا ،

بیان میںکہا گیا ہے کہ پاکستان اور امریکا میں علاقائی سیکیورٹی اور انسدادِ دہشت گردی پر تعاون چلا آ رہا ہے، پاکستان اور امریکا کے درمیان باقاعدہ مشاورت جاری رہتی ہے،

پاکستان نے امریکا کو افغانستان میں کارروائیوں کے لیے ایئر کوریڈور دینے کے معاہدے کی تجدید نہیں کی،ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ افغانستان میں آپریشنز کے لیے فضائی حدود کے استعمال کے معاہدے کو باقاعدہ شکل دینے کی خبریں درست نہیں،دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہناتھا کہ پاکستان اور امریکا کا علاقائی سلامتی اور انسدادِ دہشت گردی پر دیرینہ تعاون ہے، پاکستان اور امریکا باقاعدہ مشاورت میں مصروف ہیں۔

Recent Posts

شیر افضل مروت نے شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے کے فیصلے کی تردید کر دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی…

27 mins ago

آم کے شوقین افراد کے لیے بری خبر، باغات میں بیماری پھیل گئی

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ میں آم کے باغات میں بیماری پھیلنےکاانکشاف ہوا ہے،حکومت کی جانب سے…

54 mins ago

کراچی میں پلاسٹک کے شاپروں پر پابندی لگانے کا فیصلہ

کراچی(قدرت روزنامہ) حکومت نے کراچی کی حدود میں پلاسٹک کی تھیلیوں کے استعمال اور فروخت…

1 hour ago

تعمیراتی شعبے کے لیے اچھی خبر، سیمنٹ کی قیمت میں مزید کمی

کراچی(قدرت روزنامہ) گزشتہ ہفتے ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں مزید کمی ہوگئی ہے۔…

1 hour ago

پاکستان میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل والی بال ایونٹ کا شیڈول جاری کردیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اینگروا کاوا نیشنز والی بال لیگ 2024 کے شیڈول کا اعلان…

2 hours ago

عدالتیں ایسے ہی فیصلے کرتی رہیں تو جلد ہی پی ٹی آئی حکومت میں ہوگی، اسد قیصر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ سپریم…

2 hours ago