پی ٹی اے کی ملک گیر تابڑ توڑ کارراوئیاں، 58 لاکھ موبائل سمز بلاک کر دیں


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک بھر میں 58 لاکھ سے زائد غیر فعال سمز کو بلاک کردیا ہے۔
پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ غیر قانونی سمز کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں 40 چھاپے مارے گئے۔ ان چھاپوں میں 7500 سمز اور 152 بائیو میٹرک ویری فکیشن سسٹم ڈیوائسز قبضے میں لے لی گئیں۔ کارروائیوں کے دوران 47 مشتبہ افراد کو گرفتار بھی کیا گیا۔
پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ یہ چھاپے پنجاب کے شہر قصور، کھاریاں، سیالکوٹ، لاہور، کشمور، شیخو پورہ، شرقپور شریف، راولپنڈی، ملتان، ساہیوال اور حسن ابدال، جبکہ صوبہ خیبر پختون خوا میں پشاور اور صوبہ سندھ میں پنو عاقل اور سکھر میں مارے گئے۔
پی ٹی اے کے مطابق مالی سال 24-2023 کے دوران غیر قانونی سمز کے خلاف کریک ڈاؤن بھی کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *