جنت مرزا کا سکردو کی جنت جیسی حسین وادی میں شادی کرنے کا اعلان
لاہور (قدرت روزنامہ)معروف ٹک ٹاکر و اداکارہ جنت مرزانے شادی کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وہ اسکردو کے پہاڑوں میں گری حسین وادی جنت میں شادی کریں گی۔سوشل میڈیا انفلوئنسر جنت مرزا نے حال ہی میں اداکارہ حنا الطاف کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اور اس دوران مختلف موضوعات پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔
میزبان نے پوچھا کہ جب شادی کریں گی تو اس کے لیے کس مقام کا انتخاب کریں گی؟
جنت مرزا نے کہا کہ میں اسکردو کی جنت جیسی حسین وادی میں شادی کرنا پسند کرونگی، سوچا ہوا ہے لیکن یہ پلان میری بہن علیشبہ کا تھا جسے میں نے لے لیا، چھوٹی سی شادی کی تقریب ہو قریبی لوگ آئیں، لیکن ماما اور پاپا چاہتے ہیں کہ بہت سے لوگ آئیں۔
انہوں نے کہا کہ اسکردو کی حسین وادی میں شادی کیلئے والدین کو منانے کی کوشش کروں گی، وہاں پہاڑہیں اور سفید کلر سے جگہ کو سجایا جائے گا۔سوشل میڈیا انفلوئنسر نے اپنی ٹریلونگ سے متعلق بتایا کہ وہ جاپان کافی مرتبہ جاچکی ہیں کیونکہ وہاں پر ان کے رشتے دار رہتے ہیں اور ناروے کی ہائی وے پر گاڑی چلانے کی ان کی خواہش ہے۔
اس سے قبل ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں نجی زندگی ختم ہوگئی ہے، گھر سے باہر نہیں نکل سکتی، باہر نکلو تو ہمیشہ ڈر لگا رہتا ہے کہ کوئی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کردے گا۔‘جنت مرزا نے منگنی ٹوٹنے کے سوال پر جواب دیا تھا کہ ’آپ اگر کسی کے ساتھ نہیں چل سکتے تو اس رشتے کو اچھے طریقے سے ختم کردینا بہتر ہے نہ کہ بہت بڑا ڈرامہ بنا دیا جائے۔‘
میزبان کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ’ممکنہ طور پر میں والدین کی پسند سے ہی شادی کروں گی، شادی اور نکاح ہونے کے بعد ہی سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کروں گی، اس سے پہلے نہیں پوسٹ کروں گی۔‘انہوں نے کہا کہ شادی کے معاملے پر والدین سے بہتر کوئی فیصلہ نہیں کرسکتا۔