ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ، کن کن پاکستانی کھلاڑیوں کی فیملیز دبئی میں موجود ہیں؟ پتہ چل گیا

ابوظہبی (قدرت روزنامہ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) ٹی20 ورلڈ کپ کے سب سے بڑے مقابلے یعنی پاک بھارت ٹاکرے میں قومی سکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کی فیملیز بھی پاکستان ٹیم کا حوصلہ بڑھائیں گی،محمد حفیظ، شعیب ملک، محمد رضوان، فخر زمان، حسن علی، سرفراز احمد، عماد وسیم، عثمان قادر، کوچ ثقلین مشتاق اور فزیو کلف ڈیکن کے اہلخانہ دبئی میں موجود ہیں، آئی سی سی پروٹوکولز کے مطابق پی سی بی نے سکواڈ کو فیملیز ساتھ رکھنے کی اجازت دی ہے۔

جیو نیوز کے مطابق ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ سکواڈ کے بعض ارکان کی دبئی میں موجود فیملیز سٹیڈیم میں میچ دیکھیں گی، قومی کھلاڑیوں کے اہلخانہ کے لئے سٹیڈیم میں خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔خصوصی انتظامات بائیو سکیور ببل کا حصہ ہونے کی وجہ سے کیے گئے ہیں کیونکہ سکواڈ کے ارکان کی فیملیز بھی بائیو سکیور ببل کا حصہ ہیں، یہی وجہ ہے کہ فیملیز کو بھی ماضی کی طرح آزادانہ گھومنے کی اجازت نہیں بلکہ کھلاڑیوں کی طرح ان کی سرگرمیاں بھی محدود ہیں۔