لڑکی اپنے والد کے انتقال کے بعد چار سال مسلسل والد کے موبائل نمبرپر میسجز بھیجتی رہی اورپھر ایک دن اچانک کیا جوابی پیغام مِلا؟لڑکی دم بخود رہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) والدین کو کھو دینے کا غم دنیا کے کسی بھی بڑے غم سے بڑا ہے جس کا متبادل آپ کو کبھی میسر نہیں آ سکتا ، ایک نوجوان لڑکی کے والد کاانتقال ہو گیا اور وہ ان کے پرانے نمبرپر مسلسل چار سال تک روزانہ پیغامات بھیجتی رہی جس میں وہ اپنی کامیابی اور روزمرہ کی باتیں بتایا کرتی تھی۔ ہم چوتھی برسی پر لڑکی کو اس نمبر سے جوابی پیغام موصول ہوا جسے نوجوان لڑکی کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا اور اس پیغام نے ہر کسی کے دل کو چھو لیاہے ۔تفصیلات کے مطابق نوجوان لڑکی نے اپنے والد کی چوتھی برسی پر پرانے نمبر پر پیغام بھیجا جس میں اس نے اپنے دل کاحال بیان کرتے ہوئے لکھا کہ ”کل بھی ایک مشکل ترین دن ہوگا ، آپ کو کھوئے ہوئے چار سارل بیت گئے ہیں اور ایک دن بھی ایسا نہیں گزرا جس دن میں نے آپ کو یاد نہیں کیا ہو ، اس قلیل وقت میں بہت کچھ وقوع پذیر ہو گیاہے اور مجھے یقین ہے کہ آپ کومعلوم ہے جیسا کہ میں آپ کو سب بتاتی رہی ہوں ، میں نے کینسر جیسے موضی مرض کو شکست دی اور اس وقت سے بیمار نہیں ہوئی جب آپ یہاں موجود تھے ،

جیسا کہ میں نے آپ سے وعدہ کیا تھا کہ میں اپنا بہت خیال رکھوں گی ، میں کالج سے تعلیم مکمل کر چکی ہوں ، میں نے پیار کیا لیکن اس میں میرا دل ٹوٹ گیا ،اگر آپ یہاں ہوتے تو شائد اسے مار ہی دیتے ، لیکن میں نے خود کو حوصلہ دیا اور میں مزید مضبوط خاتون بن کر ابھری ،میں نے اپنے تمام دوست بھی کھو دیئے ،لیکن مجھے کوئی ملا جو میری زندگی میں آیا اور اس نے مجھ میں نئی روح پھونک دی ، میرے ابھی بچے نہیں ہیں، آپ بہت خوش ہوں گے لیکن میں اب تیار ہوں ۔ میں معافی چاہتی ہوں میں اس وقت آپ کے پاس نہیں تھی جب آپ کو میری سب سے زیادہ ضرورت تھی ، میں شادی سے ڈری ہوئی ہوں کیونکہ یہ لمبا سفر میں نے اکیلے ہی طے کرنا ہے اور اس سفر میں میری رہنمائی کیلئے آپ میرے پاس نہیں ہوں گے ،میں بہت اچھی ہوں ، میں جس طرح کی خاتون بن چکی ہوں دیکھ کر آپ کو بہت فخر ہوتا۔میرا رویہ اور میری منہ بالکل بھی تبدیل نہیں ہوا ہے ، میرا وزن بھی نہیں بڑھا ہے ،میں صرف اتنا ہی کہنا چاہتی ہوں کہ میں آپ سے بہت پیار کرتی ہوں اور آپ کو بہت زیادہ یاد کرتی ہوں ۔“والد کی چوتھی برسی پر بھیجے گئے پیغام پر نوجوان لڑکی کو ایک جوابی پیغام موصول ہوا جس میں لکھا تھا کہ ”میری جانے من ،میں تمہارا والد نہیں ہوں لیکن مجھے گزشتہ چا ر سالوں سے تمہارے تمام پیغامات موصول ہو رہے ہیں ،میں تمہارے صبح کے وقت موصول ہونے والے اور رات کو آنے والی اپ ڈیٹس کو پڑھتا رہا ہوں ، میرا نام ’ براڈ ‘ ہے میں نے 2014 میں کار حادثے میں اپنی بیٹی کھو دی لیکن تمہارے پیغامات نے مجھے زندہ رہنے کا مقصد دیا ،جب تم نے مجھے میسج بھیجا تو میں جانتا تھا کہ یہ خدا کی طرف سے پیغام ہے ،میں معافی چاہتاہوں کہ تم نے اپنے نہایت قریبی کو کھو دیا ہے لیکن میں نے سالوں سے تمہاری باتیں سنیں ہیں اور تمہیں پروان چڑھتے ہوئے دیکھا ہے ،میں سالوں سے تمہیں جوابی پیغام بھیجنا چاہتا تھا لیکن میں تمہارا دل نہیں توڑنا چاہتا تھا ،تم ایک شاندار خاتون ہواور میری خواہش ہے کہ میری بیٹی بھی بالکل تمہاری جیسی ہوتی ،روزانہ پیغامات بھیجنے پر میں تمہارا شکر گزار ہوں ۔ خدانے مجھے تمہیں دیا ہے ،میری چھوٹی پری میں جانتاہوں یہ دن ضرور آئے گا ،سب ٹھیک ہو جائے گا ۔اپنا خیال رکھنا اور میں کل تمہارے اگلے پیغامات کا انتظار کروں گا ۔“