پاکستان میں پولیو کے مزید 2 کیسز رپورٹ، اس سال ملک میں مجموعی کیسز کی تعداد 67 ہوگئی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں پولیو کے مزید 2 کیسز سامنے آگئے۔
نیشنل ای او سی کے مطابق پاکستان میں مزید 2 پولیو کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد اس سال ملک میں مجموعی کیسز کی تعداد 67 ہوگئی ہے۔
نیشنل ای او سی نے بتایا کہ لیب نے ٹانک اور کشمور سے ایک ایک پولیو کیس کی تصدیق کی ہے۔
یہ رواں سال ٹانک سے پولیو کا چوتھا اور کشمور سے دوسرا کیس ہے۔