بھارت سے میچ جیتا اور دل بھی ۔۔ تاریخی فتح کے بعد پاکستانی کھلاڑی دھونی اور ویرات کوہلی سے گرم جوشی سے ملتے ہوئے، تصاویر وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان نے بھارت کو برے طریقے سے ہار کا مزہ چکھایا ہے جو بھارتی لوگ کہتے تھے کہ پاکستان کبھی بھارت سے ورلڈ کپ میں میچ نہیں جیتا تو وہ کل کا میچ ضرور دیکھیں۔جس میں پاکستان نے 10 وکٹوں سے میچ جیت کر ہر پرانے داغ کو دھو ڈالا ہے۔ لیکن یہ تو میچ ہے ہار جیت تو ہوتی رہتی ہے اصل بات تو یہ ہے کہ دونوں ملک ایک دوسرے کی عزت کریں۔


یہی وجہ ہے کہ تاریخی فتح کے بعد سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی خود چل کر گراؤنڈ میں پاکستانی کھلاڑی شعیب ملک، کپتان بابر اعظم اور نوجوان فاسٹ باؤلر شاہنواز دھانی کے پاس آئے اور انتہائی خوشگوار موڈ میں بات چیت کرنے لگے۔


اس شاندار کامیابی پر دھونی نے پاکستانی کھلاڑیوں کو مبارکباد دی اور دیگر باتیں بھی کرنے لگے۔یہی نہیں بلکہ سابق بھارتی کپتان دھونے نے ابھرتے ہوئے فاسٹ باؤلر شہنواز دھانی کے ساتھ تصاویر بھی بنوائی۔
مزید یہ کہ اب بات کرتے ہیں حالیہ بھارتی کپتان جو میچ ہارنے کے بعد بھی پاکستانی بلے باز بابر اعظم اور محمد رضوان کے پاس آئے اور شاندا پرفارمنس پر گلے لگایا اور مبارکباد دی جس پر دونوں پاکستانی کھلاڑی انتہائی گرم جوشی سے ملے اور دکھا دیا کہ یہ تو میچ ہے اصل چیز تو ہمیشہ انسانیت ہے۔


اس کے علاوہ دونوں کپتان جب ٹاس کیلئے گراؤنڈ میں آ رہے تھے تو بہت ہی اچھے انداز میں ایک دوسرے سے بات چیت کر رہے تھے۔ ان تمام لمحات کی تصاویر اور ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا رکھی ہے۔
جس پر سوشل میڈیا صارفین کا یہ کہنا ہے کہ جو بھی ہو ایک کھلاڑی کا یہی رویہ ہونا چاہیے کہ وہ ایک دوسرے کی عزت کرے نا کہ دشمنی پالے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کے میچ میں پاکستانی ٹیم نے پوری بھارتی ٹیم کو 20 اوورز میں 151 رنز پر آوٹ کر دیا اور پھر ہدف کا تعاقب صرف دو مایاناز پاکستانی بلے باز محمد رضوان اور کپتان بابر اععظم نے بنا کسی نقصان کے یہ ہدف باآسانی پورا کر لیا اور یوں پاکستانی نے یہ تاریخی فتح 10 وکٹوں سے حآصل کر لیا۔