شاہین آفریدی نے بھارت کیخلاف جیت کا سہرا کس کے سر باندھا؟ ٹوئٹر پر زبردست پیغام جاری کر دیا
لاہور(قدرت روزنامہ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف تاریخی جیت میں کلیدی کردار ادا کرنے والے شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ ان تاریخی لمحات کا حصول میری والدہ، والد اور بھائیوں کی دعاﺅں کے بغیر ہرگز ممکن نہیں تھا۔
شاہین شاہ آفریدی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر میچ جیتنے کے بعد ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ جشن منانے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ الحمد اللہ! مداحوں اور اہل خانہ کی سپورٹ اور دعاؤں کے بغیر اس لمحے کا حصول ممکن نہ تھا۔ میں امی جی، ابو جی اور بھائیوں کا خصوصی مشکور ہوں جنہوں نے بے لوث دعائیں اور بھروسہ کیا۔ اس کیساتھ ہی انہوں نے ایک اور زبردست جملہ بھی لکھا کہ ’یقین رکھنا ہے پاکستان‘۔
Humbled, Alhumdulillah. This MoM was not possible without the love and support of my fans and family. Special shout to my ami ji, Abu ji and brothers for their selfless prayers and trust.
Yaqeen rakhna hai Pakistan. #TheEagle #PAKvIND #PakistanZindabad pic.twitter.com/1wOh0kdWU6
— Shaheen Shah Afridi (@iShaheenAfridi) October 24, 2021
واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹوں کی تاریخی شکست سے دوچار کر کے ٹورنامنٹ کا آغاز شاندار فتح کیساتھ کیا ہے جس پر پوری قوم خوشی سے نہال ہے اور ملک بھر میں جشن کا سماں ہے۔
شاہین شاہ آفریدی نے اپنے پہلے ہی اوور میں روہت شرما کو پویلین کی راہ دکھائی اور پھر کے ایل راہول کو کلین بولڈ کر کے فتح کی بنیاد رکھ دی اور جب ویرات کوہلی بڑا سکور کرنے کی جستجو میں نظر آئے تو انہیں بھی آؤٹ کر دیا اور مجموعی طور پر تین وکٹیں حاصل کر کے پاکستان کیلئے اس دن کو یادگار بنا دیا۔