شان مسعود اور بابر اعظم نے فالوآن کے باوجود کون سا نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود اور بابر اعظم نے جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز 205 رنز کی شاندار شراکت قائم کرتے ہوئے فالوآن کے بعد ٹیسٹ تاریخ کی سب سے بڑی اوپننگ پارٹنرشپ کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے۔
پاکستان کے دونوں اوپنر بلے بازوں نے کسی بھی ٹیسٹ میچ میں فالوآن کے بعد سب سے بڑی اوپننگ اننگز کھیلنے کے تمام پچھلے ریکارڈ توڑ دیے۔گزشتہ ریکارڈز کو توڑنے والی اس شراکت داری نے پاکستان کو اپنی پہلی اننگز میں صرف 194 رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد فائٹ بیک فراہم کیا۔
دونوں اوپنرز کی 205 رنز کی شراکت نے نہ صرف فالو آن کے دباؤ کو کم کیا بلکہ میزبان ٹیم کے سیریز میں کلین سویپ کے خواب کو بھی معدوم کر دیا ہے۔
شان مسعود کی شاندار سینچری، ٹیسٹ کرکٹ میں ان کی چھٹی سینچری اور بابر اعظم کے 81 رنز جن میں 10 چوکے شامل تھے، نے جنوبی افریقہ کو بیک فٹ پر رکھنے میں اہم کردار ادا کیا۔
طویل عرصے بعد ٹیسٹ سینچری بنانے کی راہ پر گامزن بابراعظم 81 رنز پر ایک غیر معقول شارٹ کھیلتے ہوئے آؤٹ ہو گئے۔ شان مسعود کے ساتھ ان کی شراکت ٹیسٹ کرکٹ میں فالو آن اننگز میں اب تک کی سب سے بڑی اوپننگ شراکت تھی، جو کہ ایک نیا عالمی ریکارڈ ہے۔
اس سے قبل فالو آن کے بعد سب سے بڑی اوپننگ پارٹنرشپ کا پچھلا ریکارڈ 07۔20026میں یاسر حمید اور یونس خان کے درمیان 133 رنز کی شراکت کا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *