ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم ٹیسٹ سیریز کھیلنے پاکستان پہنچ گئی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان پہنچ گٸی ہے۔
آج اسلام آباد پہنچنے پر پاکستانی حکام نے ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر وفاقی دارالحکومت میں سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے تھے۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 2 میچز کھیلے جاٸیں گے۔ دونوں ٹیموں کے مابین پہلا ٹیسٹ میچ 17 سے 21 جنوری جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ 25 سے 29 جنوری تک کھیلا جائے گا۔ دونوں میچز ملتان میں کھیلے جائیں گے۔
واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز نے آخری بار 2006 میں پاکستان میں 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی تھی۔ تاہم ویسٹ انڈیز نے اپریل 2018 کے بعد سے 3 بار پاکستان کا دورہ کیا ہے ایک بار ون ڈے انٹرنیشنل سیریز جون 2022 میں اور 2 بار ٹی20 انٹرنیشنل سیریز کے لیے جو اپریل 2018 اور دسمبر 2021 میں کھیلی گئی تھیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *